ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر پسٹل مقابلہ: یشسونی نے جیتا آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں پہلا سونے کا تمغہ

ایئر پسٹل مقابلہ: یشسونی نے جیتا آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں پہلا سونے کا تمغہ

Sun, 21 Mar 2021 22:22:03    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) یشسونی سنگھ دیشوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو یہاں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں چل رہے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) شوٹنگ عالمی کپ میں خواتین 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ میں جیت حاصل کرکے پہلا سونے کا تمغہ دلا دیا، جبکہ ان کی ہم وطن منو بھاکر نے چاندی اور بیلاروس کی وکٹوریا چائیکھا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

ہندوستان کے اس کے علاوہ تین اور تمغے جیتے جن میں دویانشو سنگھ پنوار نے مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل میں کانسے اور سوربھ چودھری اور ابھیشیک ورما نے مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں بالترتیب چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں یشسونی سنگھ نے کوالیفائنگ کیا بلکہ وہ ٹاپ پر رہیں۔


Share: